ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: انڈوں کی قیمت میں اچھال : امداد میں کٹوتی ؛ اسکولی بچوں کو ہفتہ میں صرف ایک دن انڈے اورموز

کاروار: انڈوں کی قیمت میں اچھال : امداد میں کٹوتی ؛ اسکولی بچوں کو ہفتہ میں صرف ایک دن انڈے اورموز

Wed, 21 Jun 2023 20:57:19    S.O. News Service

کاروار: 21؍جون(ایس اؤ نیوز )ریاست میں برسراقتدارکانگریس حکومت ایک طرف اپنی گیارنٹیوں کی بنیاد پر عوام سے قریب ہونے کی کوشش میں ہے تو دوسری طرف جاری منصوبہ جات کی سہولیات کو فراہم کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑر ہاہے۔

سرکاری بسوں میں خواتین کو مفت سفرفراہم کرنے والے ’شکتی‘ منصوبے کےلئے کروڑوں روپیہ خرچ کررہی ہے لیکن اسکولی بچوں کو دوپہر میں دئیے جانےوالے کھانے کے منصوبے کی امداد میں کٹوتی کرنےکی بات کہی جارہی ہے۔ اسی لئے اسکولی بچوں کو ہفتہ میں دودن دئیے جانے والے انڈے اور موز کو صرف ایک دن تک محدود کیاگیا ہے اس سلسلے میں گرم کھانا منصوبے کے ڈائرکٹر کی جانب سے سرکلر جاری کیاگیا ہے۔

ریاست کے تمام اضلاع کی سرکاری و امدادی اسکولوں میں سال 2023-24میں زیرتعلیم اول سے ہشتم جماعت تک کے طلبا وطالبات مقوی غذا کے طورپر ابلے ہوئے انڈے یا موز، مونگ پھلی کی مٹھائی (چِکِّی) تقسیم کرنے کی حکومت نے ہدایت دی ہے۔ اسکولی بچوں کی غذائی کمزوری کے ازالے کے لئے دوپہر کے گرم کھانے میں وزیراعظم پرورش مہم کے تحت ہفتہ میں 2دن دئیے جانے والے انڈے اور موز کو فی الحال ایک دن تک محدود کرنےکی ہدایات سرکلر میں دی گئی ہے۔ محکمہ میں موجود امداد کے مطابق فی الحال انڈے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ نئی حکومت 7جولائی کو اپنا بجٹ پیش کرے گی۔ اس کے بعد بجٹ میں لئے گئے فیصلوں کےمطابق محکمہ کی طرف سے انڈے تقسیم کئےجانےکی ذرائع نے خبر دی ہے۔

منصوبہ اگلے حکم تک  جاری رہےگا : ہر ایک متعلم کو  ہفتہ میں ایک دن ایک ایک انڈا دیاجائے گا۔ پہلے مرحلے میں جون 20سے جولائی 15 تک یا حکومت کی طرف سے اگلا سرکلر جاری ہونے تک اسکول کے بچوں میں کلاس حاضری کے مطابق منصوبہ جاری رہنے کی بات کہی گئی ہے۔

انڈوں کی قیمت میں اضافہ سے مسئلہ : ریاست بھر میں انڈوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انڈوں کی پیداوار بھی کم ہوئی ہے۔ آندھراپردیش سے انڈے سپلائی کئےجارہےہیں۔ سپلائی کا خرچ بھی زیادہ ہوگیا ہے۔ اسکولی بچوں کو بتایاگیا تھا کہ ہفتہ میں دودن انہیں انڈے دئیے جائیں گے  ۔  حکومت  جب حکم جاری کررہی تھی تو اس  وقت انڈے کی قیمت 3روپئے سے 3.50روپئے تھی ۔ اب ایک انڈے کی قیمت 7سے 8روپئے ہوگئی ہے۔ حکومت کی طرف سے طئے کردہ قیمت سے زیادہ قیمت ہوجانے سے اضافی امداد فراہم کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ اسی لئے انڈے دینے کا منصوبہ ہی بند کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


Share: